میڈرڈ (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین کے بادشاہ جان کارلوس نے علالت کے باعث اقتدار سے علیحدگی اختیار کرنے اور بادشاہت اپنے بیٹے کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سلسلے میں ہسپانوی پارلیمنٹ میں بادشاہ کی اس درخواست اور سبکدوش ہونے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کرائی گئی۔ 341 کے ایوان میں سے 299 ارکان نے سبکدوشی کی حمایت اور 19 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 23 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔