میڈرڈ(جیوڈیسک)سپینش رائیڈرز نے موٹو جی پی ٹیسٹنگ ریس میں شاندار پرفارمنسسز سے میدان مار لیا،سپین کے سکیوٹو موٹو جی پی انٹرنیشنل سرکٹ پر ریس سے پہلے ٹیسٹ ٹرائلز ہوئے جس میں میزبان ملک کے بائیک رائیڈرز نے اپنی عمدہ پرفارمنسسز سے سب کو حیران کر دیا۔
سپین ہی کے نوجوان رائیڈر مارکیز نے تیز ترین دورانیہ میں فاصلہ طے کیا۔مارکیز مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ اڑتیس اعشاریہ آٹھ دو چار سیکنڈ میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔ٹیسٹنگ ریس میں جورج لورینزو کی دوسری اور ڈینی پیڈروسا کی تیسری پوزیشن رہی،سپین موٹو جی پی چیمپئن شپ کا چوتھا رانڈ انیس مئی کو ہو گا۔