اسپارک اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے اسکول انفرا اسٹرکچر پروگرام کا آغاز
Posted on December 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چلڈرن رائٹس کلب اسپارک اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی کے زیر اہتمام اسکول انفرا اسٹرکچر سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شہر کراچی کے متعدد اسکولوں میں اسپارک کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی کے جن اسکولوں میں اسپارک اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت انفرا اسٹرکچر پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا ان میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری ایگرو ٹیکنکل اسکول فیڈرل بی ایریا ،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میجر ضیاء الدین ناظم آباد،گورنمنٹ بوائز سکنڈری اسکول مسلم پاپولر ناظم آاد،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول چلڈرن ایجوکیشن سینٹر ناظم آباد،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سرسید نارتھ کراچی، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایس ایم پبلک ناظم آباد شامل ہیں اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی اسپارک کے منیجر عبداللہ لانگا،ناظرہ جہاں اور ایجوکیشن کوارڈینٹر راحیلہ منصور اور اسکولوں کے اساتذہ بھی موجود تھے تقریب میں اسکول کے بچوں نے قومی نغمے اور تعلیم کے حوالے سے مختلف ٹیبلو پیش کئے۔