اسپارک کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق کے لئے سرگرداں اسپارک کے زیر اہتمام چلڈرن رائٹ کلب کے بچوں نے گورنمنٹ بوائز ایگروٹیکنیکل سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا کراچی میں سانحی پشاور کے معصوم طلبہ ء کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپاک کے منیجر زاہد احمد تھیبو نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں پیش آنے والا سانحہ جس میں 132سے زائد بچوں کی شہادت ایک دلخراش واقعہ ہے جس کا ذخم تادیر بھر نہیں سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پشاور کے اسکول میں پیش آنے والا یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑاسانحہ ہے اس سے قبل دنیا کا سب سے بڑا سانحہ چیچینا میں اسکول میں پیش آیا جس میں 12سو سے زائد اسکول کے بچے ماردیئے گئے تھے زاہد احمد تھیبو نے کہاکہ ہمارا ملک دہشت گردی کے پیش نظر حالت جنگ میں ہے ہمارے پاک فوج کے جوان دہشت گردوں سے نجات دلا نے کے لئے اپنی جان کی بازی لگا رکھی ہے ہمارے سپاہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا دہشت گردی کے خلاف اقدام قابل ستائش ہے اور انشا اللہ ہماری بہادر افواج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے عوام کو کی جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے پر سکون ماحول فراہم کرے گی۔

جہاں ہمارے بچے محفوظ ہونگے تقریب میں اسکول کے بچوں نے سانحہ پشاور اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے جسے تقریب میں موجود شائقین نے سراہا تقریب سے اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل ،اسکول کی پرنسپل اسماء شبانہ ،ایجوکیشن آفسران آفاق احمد خان اور سید خالد محمود نقوی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل نے کہاکہ اسپارک بچوں کے حقوق سمیت خاص طور پر پاکستان کے گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ تعلیمی معیار کی بہتری کے مختلف پروجیکٹ کے ذریعے ان کی تربیت انجام دے رہی ہے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں اسکول کی پرنسپل اسماء شبانہ نے دل گرفتہ واقعہ سانحہ پشاور پر معصوم بچوں کی شہادت کی یاد میں اسپارک کے زیر اہتمام تقریب کے انعقاد پر اسپارک انتظامیہ سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مختلف پروجیکٹ کے ذریعے بچوں کو آگاہی دینے سے بچوں میں نہ صرف تعلیمی رغبت بلکہ ان میں خود اعتمادی بھی پیدا ہوگی تقریب کے اختتام پر تقریب میں موجود اسکول کے طلبہ اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے سانحہ پشاور کے شہداء کی ایصال ثواب اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

Tragedy Peshawar Ceremony

Tragedy Peshawar Ceremony