کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ الطاف حسین کے را سے تعلقات ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم چھوڑی تو جائیداد اور اختیارات نہیں چھینے گئے تھے، ایم کیوایم چھوڑے والوں کو لات مار کر نکالا جاتا ہے، ہم نے ایسا نہیں کیا، ہم نے پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کو چار بار چھوڑا پھر اسی تنخواہ پر واپس بھی آئے۔ ایم کیوایم کی پریس ریلیز رحمان ملک لکھواتے رہے، یہی وجہ تھی کہ 2013 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے گڑھ سے لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ ملے۔ الطاف حسین نے کبھی اپنی غلطی کو نہیں مانا۔ اپنی اصلاح کے بجائے لوگوں سے معافی مانگنے کے بجائے بہتری نہیں لائی گئی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ پہلے رابطہ کمیٹی مہینوں میں ذلیل ہوتی تھی اب اب منٹوں میں ذلیل ہوتی ہے ، رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لی جاتی ہے۔ ہم نے الطاف حسین کے لیے صحیح اور غلط نہیں دیکھا، ہم نے الطاف حسین کے لئے دشمن بنائے لیکن انہوں نے ہماری نسلیں تباہ کردیں، انہیں کسی ایک کارکن یا انسان کی فکر نہیں، کثرت شراب نوشی کی وجہ سے دن اوررات کافرق ہی ختم ہوگیا ہے۔
جب سے پارٹی میں آئے لوگوں کو مرتے دیکھا، 35 برس پہلے جو بچے اپنے باپ کو دفنانے تھے آج وہ اپنے بچوں کو دفنا رہے ہیں، تعلیم یافتہ لوگ 30 سالوں میں جاہل ہوگئے، آج ایک محب وطن پارٹی ’’را‘‘ کی ایجنٹ بن گئی ہے۔