گجرات (جی پی آئی) پاکستان علماء مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان کے سابق رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا ہے کہ سپیکر ایکٹ آئین1973ء کی روح کی خلاف ہے۔
آئین میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ریاست کے لئے لازمی قراردیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس کے مطابق مسلمان اپنی انفرادی اور اجتماعی عبادات سہولت کے ساتھ ادا کرسکیں اور سپیکر ایکٹ جس کے مطابق اذان کے لئے ون یونٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔
اذان کی آواز کوزیادہ سے زیادہ مسلمانوں تک پہنچانے میں رکاوٹ کازریعہ بنتاہے۔لہذا ایسی قانون سازی اوع پھر اس پر عملدرامد کی آئین اجازت نہیں دیتا۔البتہ ضلع میں اذان کے لئے ایک وقت کی پابندہ مسلمانوں کے لئے سہولت اور اذان کے احترام میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے۔
لہذا حکومت زائد یونٹ پر پابندی کی بجائے شرپسنداور انتہاپسند علماء پر پابندی کو یقینی بناکراور پر امن علماء پر سپیکر ایکٹ کی رو سے پرچے دینے کی پرامن علماء کے تعاون سے ایک وقت پر اذان دینے کی پابندی کو یقینی بناکرماحول کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔