اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی

Security

Security

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن اور اسلام آباد پولیس نے کئی وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جن وفاقی وزراء سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں شیریں مزاری اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی سکیورٹی پر مامور 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا ہے، وفاقی وزراء کے ساتھ سکیورٹی کے لیے اب اسلام آباد پولیس کے صرف دو اہلکار موجود رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو دی گئی اضافی نفری میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں پروٹوکول کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔