اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے سیاسی جماعتوں سے ممبران کے نام مانگ لیے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپیل کی تھی۔
کہ وہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کر کے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جلد ہی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے رابطہ کر کے مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ اسپیکر نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے لیے نام مانگ لئے ہیں۔