اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے 3 وزرا کے استعفے منظور کر لئے

Azad Kashmir Assembly

Azad Kashmir Assembly

مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے تین وزرا کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے تین وزرا عبدالماجد خان، سردار اختر حسین اور چودھری ارشد کے استعفے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طر ف سے بھجوائے گئے۔ تینوں وزرا نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو استعفے کا اختیار دیا تھا۔

استعفوں کے متن میں کہاگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو استعفی کا اختیار دیتاہوں، آصف زرداری جب چاہیں، اسمبلی رکنیت کا استعفی دے سکتے ہیں۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو تینوں نشستوں پر انتخابات کرانے کا لکھ دیا ہے۔

اسمبلی رکنیت کے خاتمے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ذرائع نے وزرا کے استعفوں اور آصف زرداری کو دیئے گئے حلف ناموں کی کاپیاں حاصل کر لیں۔ تینوں وزرا نے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو وفاداری کا حلف نامہ بھی دیا تھا۔