اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ صورتحال کے پیش نظر کسی وقت بھی اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے۔