اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی سے پیر تک ثبوت مانگ لیے

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز میں شراب، چرس اورباہر سے خواتین لانے کے الزامات پر جمشید دستی سے پیر تک ثبوت مانگ لیے اور ہدایت کی ہے کہ جمشید دستی اپنے الزامات سے متعلق ویڈیوز اور دیگر ثبوت فراہم کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کے سیکورٹی انچارج کو سی سی ٹی وی وڈیومحفوظ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے الزام عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہوتی ہیں، لاجز میں شراب اور چرس پی جاتی ہے اور مجرے کرائے جاتے ہیں۔ ان الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جمشید دستی سے پیر تک ثبوت مانگ لیے ہیں۔