سپیکر قومی اسمبلی نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظور کر لیا

 Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) مخدوم جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی کی قیادت سے ناراضگی کے بعد دو دن قبل قومی اسمبلی میں اپنا استعفیٰ جمع کر وا دیا تھا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے۔

واضع رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی ملتان کے حلقہ 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ استعفیٰ کی منظوری کے بعد جاوید ہاشمی کا نام قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔