اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفٰی دینے والے ارکان اسمبلی کو 25 اور 26 ستمبر کو طلب کر لیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپیکرکی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی ، علی محمد خان اور اسد عمر کو 25 ستمبر دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی ، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو 26 ستمبر کو اسپیکر چیمبر آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اسپیکر چیمبر کے مطابق تحریک انصاف کے پانچ ارکان نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین کو ایڈریس کیے تھے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفے اسپیکر کے نام دیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوٹس موصول ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کریں گے۔