اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلقہ این اے 129 کے علاقے تاج باغ میں اپنے ایک اور انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ بسم اللہ رئیل اسٹیٹ میں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ایک مرتبہ پھر سے اقتدار میں آئیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اب کی مرتبہ ہم پہلے سے زائد ووٹوں کے ساتھ نہ صرف جیتیں گے بلکہ اسمبلیوں میں بھی ہماری نمائندگی کی سب سے زیادہ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس حلقے میں سردار ایاز صادق کا بڑا مقابلہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان سے ہے۔