لاہور (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ جس قدر دوسری جماعتوں کے سپیکر ہیں اتنے ہی عمران خان کے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی بننے کے بعد اپنے انتخابی حلقہ این اے 122 لاہور کے دورہ کے موقعہ پر ذرائع سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مخالفت الیکشن تک محدود تھی۔
اب وہ جس قدر دوسری جماعتوں کے سپیکر ہیں اتنے ہی عمران خان کے سپیکر ہیں اور جب عمران خان حلف اٹھانے آئیں گے تو انھیں دیگر اراکین اسمبلی کی طرح خوش آمدید کہا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا۔
ان جیسا کارکن سپیکر بنے گا۔اس اعتماد پر وہ مسلم لیگ نواز کے صدر، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور غیرجانبدار ہو کر مسائل پربحث کرائیں گے اور ایوان کو احسن طریقے سے چلائیں گے۔