اللہ تعالی تمام انسانوں کو حفظ وامان میں رکھے :محمودالرشید

Mian Mahmood-ur-Rasheed

Mian Mahmood-ur-Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس مبارک دن کی برکت سے تمام مسلمانوں اور انسانوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور دُنیا میں امن اور سکون قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج یوم ولادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن ہمیں اپنے گناہوں کی معافی، درود اور میلاد کی محفلوں میں ملکی سلامتی اور مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اﷲ کے حضور خصوصی دُعا مانگنی چاہیے۔