سپیشل باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوید بٹ کی وطن واپسی

Naveed Butt

Naveed Butt

لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سپیشل باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوید بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا جم بیچ کر اپنے خرچے پر ورلڈ مقابلوں میں حصہ لیا اور پاکستان کا نام روشن کیا جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ان ساتھ دے تو وہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوید بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح سپورٹ کیا جائے تو وہ ملک میں خصوصی لوگوں میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لئے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔