گوجرانوالہ (جیوڈیسک) 1723 موٹر سائیکلیں،3 ٹریکٹر، 45 موبائل، 37 لاکھ 80 ہزار روپے برآمد صدر ڈویژن پولیس نے خصوصی مہم میں 9 خطرناک گروہوں کے 43 ملزموں کو گرفتار کرکے چھینی گئی 23 موٹر سائیکلیں،3 ٹریکٹر، 45 موبائل، 37 لاکھ 80 ہزار روپے،25 تولے زیورات،6 کلاشنکوفیں، رائفلیں، 15 بندوقیں، 105 پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔
ایس پی صدر سید کرار حسین نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالوں ادریس، عدیل، شاہد ، شہباز، اکبر عرف بکری، ابرار عرف بھیجا، شعیب، جہانگیر عرف چھری مار، عمران عرف ہائی کورٹ، محمد عنصر، مقصود احمد، مظہر قیوم، محمد ابرار ،عبدالرؤف، مزمل شاہ، عمران شاہ، معظم علی وغیرہ شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔