لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، سیاسی و سماجی رہنما آصف علی رحمانی، جنرل کونسلر ذولفقار اقبال قریشی نے گزشتہ روز کاہنہ آفس میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، تیزرفتار ترقی کا واحد زینہ ہے۔
پنجاب حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ اورنئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے انقلاب آفرین اقدامات کیے ہیں ۔پاکستان میں اشرافیہ نے دھونس دھاندلی اور دیگر طریقوں سے اپنے بچوں کیلئے تو اعلی تعلیم کے مواقع پیدا کررکھے ہیں جبکہ مفلوک الحال اور محروم معیشت طبقات کے بچے بنیادی تعلیمی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔سکولوں میں بہتری لانے کے حوالے سے عوام کوآگاہ کرنے کیلئے ہاٹ لائن پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر یہ منصوبہ بہاولپور اورلاہور میں شروع کیاگیا ہے۔ منصوبے کی کامیابی کے بعد اسے پنجاب بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔اچھی کارکردگی پر اساتذہ کو انعامات بھی دئیے جائیں گے جبکہ خراب کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی باز پرس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہماری پہلی ترجیح ہے اوراس مقصد کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ خصوصی بچوں کی بحالی اور اُنہیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے موافق ماحول مہیا کیا جائے اُنہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ خصوصی بچوں کی تربیت اس طرح کریں جس سے اُن کی شخصیت میں اعتماد اور حوصلہ پیدا ہو تا کہ وہ عام بچوں کی طرح زندگی کی دوڑ میں پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی متواتر بھلائی کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ خصوصی تعلیم اہم کردار ادا کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اِن بچوں کی مفت تعلیم کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی چاہیے کہ وہ خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کی مہم میں آگے آئیں۔
یونین کونسل کاہنہ uc247lahore@gmail.com lahore 031234828367