سپیشل بچوں کے اعزاز میں گرنیڈ میوزیکل عید گالا پروگرام کا انعقاد

Program

Program

لاہور (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سوشل و یلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کے وسیع لان میں بیت المال اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے سمائل فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سپیشل بچوں کے اعزاز میں گرنیڈ میوزیکل عید گالا پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جس میں سپیشل بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت آنکھوں سے معذور حافظ محمد عباس نے حاصل کی ، سمائل فار لائف ویلفیئرفاؤنڈیشن کے صدر اور گلوکار عامر سمیع خان نے اپنی مشہور حمد” میری التجاؤں میں میری سب دعاؤں میں دیدے تو اثریا اللہ”بڑے ترنم کیساتھ پڑھی جسے لوگوں نے بہت پسند کیااور داد دی،آر جے سمرین علی( سیکرٹری فانس سمائل فار لائف ویلفیئر فاؤمڈیشن )نے ہوسٹ کے فرائض انجام دئیے،اس پروگرام کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس پروگرام کوسپیشل بچوّں کے ساتھ ساتھ محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کے نام سے بھی منسوب کیا گیا تھاکیونکہ آٹھ جولائی کو بابائے خدمات عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی تھی اور ان کی گراں خدمات کو سراہتے ہوئے انکو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیاگیا،معروف گلوکارہ حنا ملک نے بڑے خوبصورت انداز سے عبدالستار ایدھی کو ایک گیت”زندہ رہے گا تیرا نام،تیرا کام ، ایدھی تجھے سلام” ڈیڈیکیٹ کیاجس پر لوگوں نے خوب تالیاں بجاکر داد دی،سمائل فار لائف ویلفیئر فاؤنڈویشن کے صدر عامر سمیع خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم عبدالستار ایدھی صاحب کو اور انکی خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتے وہ غریبوں کے لئے کسی فرشتہ سے کم نہ تھے۔

نفسانفسی کے دور میں ایدھی صاحب نے اپنی ساری زندگی غریب لوگوں کیلئے وقف کر رکھی تھی،میری کوشش ہے کہ میں بھی ایدھی صاحب کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے مستحق لوگوں کے کام آؤں یہی سوچ کر میں نے سمائل فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے دعا کریں اللہ اس مقصد میں کامیاب کرے،پروگرام میں گلوکارہ حنا ملک، عامر سمیع خان،عابدہاشمی،ندیم شہزاد ،نے خوب گیت گائے کامیڈین غفار لہری کی پرفارمنس کو دیکھنے والوں نے خا ص کر بچوں نے بہت انجوائے کیا اورڈھول پرفارمنس سائیں غلام عباس نے لوگوں کو ڈھمال ڈالنے پر مجبور کر دیا،سپیشل بچے ّبھی کسی سے کم نہ تھے ہر پرفارمنس کے ساتھ ہلا گلا کرتے رہے ،پروگرام کے چیف گیسٹ وحید اختر انصاری (ڈی جی سوشل ویلفیئراور بیت المال ،فیاض احمد نعیم ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرلاہور) مس زنیب النساء (ڈائریکٹر پروگرام مبشر جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر) آصف ڈوگر (انچارج چمن سوشل ویلفیئرکمپلیکس ٹاؤن شپ)نے شرکت کی اورخطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سپیشل بچوںکیساتھ پیار محبت سے پیش آئیں کیونکہ یہ ہمارے پیار کے مستحق ہیں، شیخ پرویز،شکیل فاروقی،شہزاد بھٹہ اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا ،پروگرام کے آخر میں صحافی انجم شہزاد، افتخار چاند، فیصل بٹ ،میاں وقاص ، عارف اے نجمی اوردیگر لوگوں کو ایوارڈ دیئے گئے۔