کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں جاری خصوصی صفائی و ستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری مہم کے ساتھ عوامی شکایات پر آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے ایک روزہ مہم کے دوران شاہ فیصل زون کی 7یونین کونسل میں 100سے زائد آوارہ کتوں کا خاتمہ کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموںکو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صاف ستھرے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے ،آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کور نگی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں آوارہ کتوں کے حوالے سے عوامی شکایات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ہفتے آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم چلائی جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے علاقائی سطح پر عوام کودرپیش مسائل سے چھٹکاری دلا نے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔