خصوصی عدالت، مشرف پر مقدمہ کہاں درج ہوا، فروغ نسیم کا استفسار

Farogh Naseem

Farogh Naseem

اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جاری ہے۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جرح کے دوران اس سوال کا جواب نہ دے سکے کہ مشرف کے خلاف مقدمہ کہاں درج ہوا تھا۔

تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد غداری کیس کی سماعت شروع ہوئی تو مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رسول پر جرح کی ، جنہوں نے 9 جولائی کواستغاثہ کے گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

فروغ نسیم نے خالد رسول سے سوال کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کسی ایف آئی اے سرکل یا تھانے میں درج کرایا گیا۔ جس پر خالد رسول نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ فروغ نسیم نے اگلا سوال کیا کہ یہ کس سرکل کی حدود کا اختیار تھا۔

تو اس پر بھی خالد رسول نے کہا کہ وہ نہیں جانتے ۔ اکرم شیخ نے بڑھ کر کہا کہ یہ شکایت ہے اسے داخل کرنے کےلیے مقدمے کا اندراج ضروری نہیں ہوتا۔ اس پر فروغ نسیم نے درخواست کی کہ جرح یہیں روک دی جائے ، پہلے اس نکتے پر بات کریں گے۔