خصوصی عدلت میں مشرف غداری کیس کی سماعت

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی جماعت جاری ہے، خصوصی عدالت نے آج سابق صدر کو طلب کر رکھا ہے۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف پرآج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو 3 نومبر 2007ء کو ایمرجنسی کے نفاذ کے ذریعے آئین کی پامالی پرسنگین غداری کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج طلب کر رکھا ہے۔

سماعت سے ایک روز قبل جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے حکم نامے میں شامل افراد پر بھی ان کے ساتھ ہی مقدمہ چلایا جائے۔ رخواست کے مطابق ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور آئین معطل کرنے کا قدام سابق وزیر اعظم، چاروں گورنروں، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہوں وائس چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈروں کے مشورے سے کیا گیا۔

آئین کے آرٹیکل 6 کے مطابق ان تمام عہدیداروں پر بھی ان کے ساتھ ہی مقدمہ چلایا جائے اور انہیں بھی سمن جاری کیے جائیں۔ دوسری جانب استغاثہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی۔