لاڑکانہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام کے متعلق ابھی تفصیلات کا علم نہیں، تاہم دہشت گردی کے مقدمات سست رفتاری سے چلنے کے باعث مسائل پیدا ہوئے۔
قائم علی شاہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے انتظامت کا جائزہ لینے گڑھی خدا بخش پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی 7ویں برسی میں سابق صدر آصف زرداری یا بلاول بھٹو میں سے ایک شخصیت شرکت کرے گی۔
شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش اور اطراف کے علاقوں میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی کے رہنما اور پارٹی کے سربراہ ہیں،ان کے اختلافات معمولی نوعیت کے ہیں۔