اسپیشل کورٹس کے قیام سے متعلق قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا

Special Courts

Special Courts

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیشل کورٹس کے قیام سے متعلق قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسودے کا ڈرافٹ اٹارنی جنرل سلمان بٹ اور بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے تیار کیا گیا جبکہ حامد خان، اعتزاز احسن، فروغ نسیم اور اے این پی کے وکیل مسودے کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسودے میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی تعریف کا تعین کیا جائے گا۔ ڈرافٹ میں ایسے پیرا میٹرز طے کیے جائیں گے جن سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہ ہو۔