اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کیلئے جاری کردہ رقم کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ساز و سامان خریدنا ہے جس میں سے خیبرپختوانخواہ حکومت کو بھی حصہ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انٹیلی جنس بیورو کے فنڈز کی تفصیلات مشروط طور پر فراہم کرنے کو تیار ہیں۔