اسپیشل جج نارکوٹکس مسٹرراشد محمود کی عدالت نے منشیات کے چینل کے رپورٹر محمد انور عباسی کو پچیس مقدمے میں جرم ثابت

Court

Court

سبی (نامہ نگار)اسپیشل جج نارکوٹکس مسٹرراشد محمود کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ARY چینل کے رپورٹر محمد انور عباسی کو پچیس سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا عدم ادائیگی پر مزید پندرہ ماہ کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

استغاثة کے مطابق ملزم کچھ عرصہ قبل کوئٹہ سے 85 کلو گرام چرس سند ھ سمگل کررہا تھا جس کو ڈھاڈر پولیس نے گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا مقدمہ اسپیشل نارکوٹکس سبی کی عدالت میں زیر سماعت رہا معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد انور عباسی کو25سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا استغاثہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسد رشید ایڈووکیٹ نے کی۔