لندن (جیوڈیسک) لندن کی پہچان سمجھے جانے والے مشہور زمانہ بگ بین ٹاور کا سالانہ ہفتہ صفائی منایا گیا جس میں کوہ پیمائوں کے خصوصی دستے نے حصہ لیا۔
مہم کے دوران ٹاور پر نصب دیوہیکل گھڑیال پر کوہ پیمائوں نے رسی کی مددسے لٹک کر اسپیشل پالش کی جس سے گھڑی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ صفائی کے دوران کوہ پیمائوں کی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا۔
کہ ان کیلئے کسی تاریخی اور مشہور عمارت کی صفائی کرنا ایک اعزاز ہے جسے وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔واضح رہے کہ بگ بین کے نام سے مشہور اس ٹاور کا اصل نام الزبتھ ٹاور ہے جس میں ہائوس آف کامنز اور ہائوس آف لارڈز کی میٹنگ منعقد کی جاتی ہے۔