پشاور: خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

World Day for Special People

World Day for Special People

پشاور (جیوڈیسک) عام طور پر معذور افراد کا زندگی سے تعلق بس واجبی سا ہی رہ جاتا ہے لیکن کسی معذوری کے ہوتے ہوئے بھی زندگی سے لطف اٹھانے والے نہایت باعزم اور دوسروں کے لیے مثال ہوتے ہیں۔

پشاور میں بھی خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پشاورمیں معذورافراد کے علاج اور بحالی کے ادارے میں ان افراد کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر وہیل چیئر کے ذریعے چلنے پھرنے والوں نے ریس بھی منعقد کی۔

معذور افراد کی ضروریات سے متعلق سامان اور دیگر اشیا کے سٹالز بھی لگائے تھے جن سے انہوں نے خریداری بھی کی۔

اس موقع پرموسیقی کا بندوبست بھی کیا گیا تھا جس کی تاپ کوان خصوصی افراد نے بھی مایوس نہیں کیا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے لوگوں کو تقریب کے آخرمیں انعامات بھی دیے گئے جسے حاصل کرنے والوں کے چہروں پرخوشی دیدنی تھی۔