سپیشل لوگوں کا عالمی دن 3 دسمبر 2014

Special People, World Day

Special People, World Day

دیر اب بھی نہیں ہوئی لوگو
آج پھر مل کر سوچ لیں گر ہم
کیا ہما را ہے فرض بس اتنا
صرف ایک دن اور بس

ہم نے یہ خاص دن منا نا ہے
اور پھر اس کو بھول جانا ہے

ہم اسے خاص، خاص، خاص رکھیں
اسکو تو مل کے پاس پاس رکھیں
ہاں کبھی ایسا سوچا بھی نہیں
یہ کسی اور گھر کی زینت ہیں
یہ کسی دوسرے کا مسئلہ ہیں
یہ کسی اور دل کی چاہت ہیں

دل کی دھڑکن پے ہم اگر سوچیں
اپنی تقدیر اپنی قسمت ہیں

یہ جو کچھ خاص اور خاص ہیں سب
پھول ہیں تتلیاں ہیں جگنوہیں
انکی آنکھوں سے دیکھنا ہے ہمیں

ان کے جذبوں سے سوچنا ہے ہمیں
ان کے لفظوں میں بولنا ہے ہمیں
ہم نے مل کر سنوارنا ہے انہیں
ہم نے مل کر سنبھالنا ہے انہیں
دیر اب بھی نہیں ہوئی لوگو

(پروفیسر اظہر محمود، گورنمنٹ کالج اٹک)