اسپیشل پولیس یونٹ کی سوات میں کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار
Posted on December 28, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Terrorist Arrested
سوات (جیوڈیسک) اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد آدم خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسپیشل پولیس یونیٹ ملاکنڈ ریجن کے مطابق دہشت گرد آدم خان ولد تور خان سکنہ سوات کو ملاکنڈ میں ایک کامیاب کارروائی کےد وران دھر لیا گیا۔
ملزم آدم خان نے 2009 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مٹہ میں سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کئے تھے جن میں فورسز کے کئی جوان زخمی ہوئے۔
ملزم کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com