لاہور (جیوڈیسک) فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے مکہ کالونی میں گاڑی کو روک کر اس میں موجود دودھ کے مختلف ٹیسٹ کئے، غیر معیاری اورپانی کی ملاوٹ پائے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے 200 لِٹر دودھ گاڑی سمیت قبضے میں لے لیا۔
سبزہ زار رمضان بازار سے غیر معیاری 3 کلو کشمش جبکہ مکہ کالونی رمضان بازار سے 10 کلو ملاوٹ شدہ بیسن اور شادمان رمضان بازار سے 10 کلو غیر معیاری پکوڑیاں موقع سے اٹھوادیں۔