ہمیں مخصوص ٹولے نے ہروایا، عدالت سے رجوع کرینگے، اورنگزیب فاروقی

Aurangzeb

Aurangzeb

کراچی (جیوڈیسک) پی ایس 128 سے متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ مخصوص ٹولے نے ہمیں ہروایا، انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ پی ایس 128 کے حتمی نتیجے میں متحدہ قومی موومنٹ کے وقار حسین شاہ 202 ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار دیئے گئے۔

متحدہ دینی محاذ کے مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن مخصوص ٹولے نے ہمیں ہرایا، انتخابی نتائج کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام تک ہم جیتے ہوئے تھے لیکن مخصوص طریقے سے ہمیں ہرایا گیا۔ واضح رہے کہ آج 6 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوئی جس میں اورنگزیب فاروقی 2688 جبکہ ایم کیو ایم کے وقار حسین شاہ نے 350 ووٹ حاصل کئے تھے۔