گجرات/ سپین: ممتاز ماہر قانون سلویا تومس نے نیک آباد آکر پیر محمد عثمان افضل قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ اس موقع پر نومسلمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام کی آمد دنیا کیلئے مبارک ثابت ہوئی، ان کی سیرت بہت اعلیٰ اور شریعت نہایت جامع ہے جو ہر مرحلے پر انسانیت کی مکمل رہنمائی کرتی ہے۔
سلویا تومس نے کہا کہ اسلام کو غور وفکر کے بعد اور راہ نجات سمجھ لینے کے بعد قبول کیا ہے۔ اسلام کا تصور نماز، عورت کا احترام، شراب کی ممانعت، فیملی کے حقوق بہت پسند آئے ہیں۔ قرآن مجید کا ترجمہ غیرمسلموں تک پہنچانے کا جذبہ ہے۔
اسلام قبول کرنے کے بعد جس قدر سکون و راحت محسوس کی ہے وہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے، اب پردے میں رہنا پسند کروں گی کیونکہ اس میں ہی عورت کا تحفظ ہے۔ آخر میں مفتی اسلام اور پیر صاحب آف نیک آباد پیر محمد عثمان افضل قادری نے نو مسلمہ کیلئے خصوصی دعائے خیر کروائی۔