لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بسنت کے حوالے سے پھلینے والی قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ان کا اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید کہنا تھا عوام کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں مل سکتی اور خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ ڈی پی او کو سزا بھگتنا پڑے گی۔
اس سے پہلے صوبائی وزیر قانون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا مائنس کائٹ فلائنگ ہر ایونٹ کی اجازت ہے۔
دھاتی ڈور اور فائرنگ کے واقعات کنٹرول نہیں ہوتے اور پولیس ہر گھر میں داخل ہو تو چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی کی شکایات ہوں گی۔