توہین آمیز تقریر کیس، ملزم مسعود الرحمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Masood-ur-Rehman

Masood-ur-Rehman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر کے کیس میں عدالت نے ملزم مسعود الرحمان عباسی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود الرحمان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عامر عزیز خان کے روبرو پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزم مسعود الرحمان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ملزم مسعود الرحمان عباسی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ ملزم کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز تقریر کی گئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں معافی نامہ جمع کروایا گیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔