لاہور (جیوڈیسک) قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔ ملک کی معاشی ترقی اور معاشرتی خوشحالی کے لیے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات لانا انتہائی ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک کیمیکل انڈسڑیز کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ارکان صوبائی اسمبلی رانا تجمل اور سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے۔