کراچی: بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان میڈیا سیل سیکرٹریٹ کراچی سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمینبین المذاہب امن اتحاد پاکستان و امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے کہا ہے کہصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر پیر جن وبشرحضورسیدنا ولی محمد شاہ المعروف چادروالی سرکار کے عرس پاک کے سلسلے میں منعقدہ عظیم الشان محفل پاک وروحانی تربیتی نشست میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گفتارکے مسلمان توہیں،کردارکے نہیں، مسلمانوں کی اکثریت اپنے اللہ ورسول ۖ کانام لیواتو ہے لیکن پیروی شیطان کی کررہی ہے۔ایک طرف اللہ ورسولۖ کے احکامات اوردوسری طرف نفسانی اورشیطانی خواہشات ہیں۔
ہرایک اپنا محاسبہ کرکے دیکھ لے کہ وہ کس کاپیروکارہے،بالآخرشرمندگی اورندامت ہوگی کہ روزمرہ کی زندگی میں اکثرمسلمان حقیقتاًنفسانی اورشیطانی خواہشات کے پیروکار بن چکے ہیں۔بے نمازی مردارکی مانند ہے اوراللہ ورسول ۖ کاباغی ہے جس کی بدبوسے چالیس گھروں تک نحوست ،آفات وبلیات اوراللہ ورسولۖ کی ناراضگی کاذریعہ بن رہاہے۔خودبھی نماز کی پابندی رکھیں اوراپنے گھر والوں(بہن بھائیوں،والدین )ودیگر عزیزواقارب کو بھی نمازدرو دوسلام کی پابندی کروائیں،ایسے نیک اعمال سے گھروںمیں اللہ ورسولۖ کی رحمت اورہر طرح کی خیروبرکت آئیگی۔خواتین پردے کاخصوصی اہتمام کیاکریں ،اپنے بچوںکوبھی نماز، ذکروفکر، درود وسلام کی پابندی کروائیں۔انہوںنے مزید کہاکہ اللہ ورسولۖ توپانچ وقت بذریعہ اذان اپنے بندوںکوفلاح اورکامیابی کی طرف بلاتے ہیں لیکن ہم کیسے مسلمان ہیں جواپنے خداورسولۖ کے احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہیں۔
پھر کامیابی کیسے حاصل ہو؟ جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام،اولیاء اللہ کی گستاخی،کرپشن،چوری ،بے پردگی،فحاشی،شراب نوشی جیسے گناہوں سے بازنہیں آتے ،اگر ایسے گناہوںکوچھوڑنانہیں تو پھر آپ کس نام کے مسلمان ہیں؟اپنے گھروالوں کوایسے گناہوںسے بچنے کی تلقین کرتے رہاکریںتاکہ آپ پر اللہ ورسولۖ کی نظر رحمت رہے۔اللہ تعالیٰ کاہر حال میںشکراداکرتے رہیں اورفقرا(اولیائے کاملین )کی نسبت اوران کے احکامات پر دل وجان سے عمل پیراہونے سے دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔