لاہور (جیوڈیسک) معروف مذہبی سکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وسرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ امت کے زوال کی بنیادی وجوہات تعلیمات قرآن اور فرمان نبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے ر وگردانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمیہ صوت القرا پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ پانچویں قومی محفل حسن قرآت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محفل حسن قرات میں ممتاز قاری قرآ ن قاری سید صداقت علی شاہ، قاری محمد خادم بلال مجددی، قاری تسنیم احمد صابری، الحاج محمد سرور حسین نقشبندی، صفدر علی محسن، قاری محمد یونس قادری، قاری محمد رفیق نقشبندی (صدر نعیمیہ صوت القرا پاکستان ) قاری محمدعلی قادری، قاری محمد عبدالغفار جہلمی، قاری محمد اویس اصغر، قاری محمد اشفاق قصوری، قاری محمد غلام رسول چشتی، قاری محمد امیر قادری، قاری محمد منظور احمد، قاری محمد عبدالرحمان، قاری محمد حماد رضاو دیگر نامور قرا حضرات نے تلاوت قرآن کی سعادت کی۔