ڈی چوک جلسہ کو کامیاب کروانے پر عوام کے مشکور ہیں، عبداللہ خان دمڑ

Abdullah Khan

Abdullah Khan

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر اور وائس چیئرمین انصاف بزنس فورم حاجی عبداللہ خان دمڑ نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں ہونیوالا جلسہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کامیاب جلسہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انتخابی دھاندلی سے اقتدار میں بیٹھنے والے حکمران عوام کو انصاف نہیں دلا سکتے۔ ملک میں تبدیلی کے لئے ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جذبہ سے سرشار ہو۔

عبداللہ دمڑ نے کہا کہ ڈی چوک میں جلسہ کو کامیاب کروانے پر میں پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور عہدیداران کا مشکور ہوں خصوصاً پاکستانی عوام پر فخر ہے جنہوں نے حکومتی نااہلی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور وہ بھی اس کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ پی ٹی آئی کے جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد نے ثابت کردیا کہ وہ اب باشعور ہو چکے ہیں اور کسی بھی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔