اسپیڈ کلائمنگ ورلڈ کپ : 2 رکنی دستہ بدھ کو آذر بائی جان روانہ ہو گا

Speed klaymgr

Speed klaymgr

اسپیڈ کلائمنگ ورلڈ کپ کے لئے قومی کھلاڑی نے اپنی تیاریا ں مکمل کر لیں، دو رکنی قومی دستہ بدھ کو آذربائیجان روانہ ہو گا۔ اسپیڈ کلائمنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یسین نے منیجر ناصر اعوان کی زیر نگرانی لاہور میں لگے کیمپ میں اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

تربیتی کیمپ میں بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں نے گر سیکھے۔ کھلاڑی اور آفیشل باکو میں ہونے والے عالمی ایونٹ کو اپنے نام کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ منیجر ناصر اعوان کا کہنا ہے کہا کہ اسپیڈ کلائمبنگ کے پندرہ میٹر مقابلے میں ورلڈ چیمپئن چین کے کھلاڑی کا ریکارڈ چھے عشاریہ دو پانچ سیکنڈز ہے اور قومی کھلاڑی یسین علی کا قومی ریکارڈ گیارہ سیکنڈ ہے۔ اسپیڈ کلائمنگ ورلڈ کپ کے لئے دو رکنی قومی دستہ بدھ کو آذر بائیجان روانہ ہو گا۔