تیز رفتار بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہو گئے

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (جی پی آئی) تیز رفتار روڈ لائیز (اے سی بس) بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرانے سے چھ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق علی الصبح دھند کے باعث اروتی بائی پاس کے قریب پیرمحل سے ملتان کی طرف تیزجانے والارفتار تیزرفتار روڈلائیز (اے سی بس) گنے کی ٹرالی کو کراس کرر ہا تھا کہ اچانک سامنے سے کار آگئی جس کو بچاتے ہوئے روڈلائیز درخت سے جا ٹکرائے جس کے نتیجہ میں اشرف، شبیر، بشیر سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوںکو ریسیکو 1122کے عملہ نے طبی امداد دی اور ہسپتال شفٹ کردیا گیاجہاں پر ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے دریں اثناء پیرمحل بائی پاس کے قریب بھسی روڈ پر دو ٹرالر آپس میں ٹکرانے سے دو افراد معمولی زخمی ہو گئے زخمی کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی۔