تیز رفتار کار حادثہ

Malika

Malika

ملکہ (محسن ضیاء اعوان ) تیز رفتار کار کے حادثے میں شدید زخمی دو بھائیوں میں ایک بھائی محمد سفیان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع ھل کہیڑکے رہائشی دو بھائی کسی کام کی غرض سے بازار جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی ۔

جس سے دو سگے بھائی شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں بھائیوں کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں پہچایا گیا ۔لیکن زخم زیادہ ہونے کے باعث انہیں لاہور شفٹ کیا گیا ۔جہاں محمد سفیان دو روز شدید زخمی رہا ۔اور زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا ۔بلا خر محمد سفیان موت کے آگے بے بس ہو گیا ۔اور خالق حقیقی سے جا ملا ۔محمد سفیان کی نماز جنازہ آبائی گاوں ڈھل کہیڑ میں ادا کر دی گئی ہے ۔