تحصیل گوجر خان ( راولپنڈی ) : ( راجہ ثاقب) ۔ تیز رفتار کار نے سکول سے گھر جاتے متعدد بچوں کو کچل ڈالا‘ ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق دن تقریباً دو بجے ڈھوک دل محمد ( چلو چکڑال ) کے قریب گوجر خان کی طرف سے آنے والی تیز رفتار ایکس ایل آئی کار جسے مبینہ طور پر سوئی چیمیاں کا خضر نامی نوجوان چلا رہا تھا‘ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار کنوہا کا رہائشی مستری وقار جاں بحق ہو گیا۔
موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعدکارسکول سے گھر جاتے تین چار بچوں کو کچلتی ہوئی قریبی کھیتوں میں الٹ گئی۔ بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر کار کلرسیداں سے رینٹ پر حاصل کی گئی تھی جس میں چار نوجوان سوار تھے جو حادثے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ اطلاع ملنے پر کار کے مالکان موقع پر پہنچ گئے اور کار اپنے قبضہ میں لے لی۔