فیصل آباد (جیوڈیسک) ٹریفک حادثات کے دوران ڈرائیوروں کی جلد بازی کا نشانہ بن کر بچی سمیت 5 شہری موت کی آغوش میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا رہائشی 22 سالہ کا مران سہیل موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ جھمرہ روڈ پر بھائی والا کے قریب تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
علاوہ ازیں روشن والا بائی پاس پر 40 سالہ عبداللطیف سائیکل پر سوار تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسکو کچل ڈالا، تیسرے واقعہ میں سمانہ پل پر سڑک عبور کر نے والے عالم شیر کو تیز رفتار بس نے ابدی نیند سلا دیا جبکہ کمال پور میں 7 سالہ زنیرہ سڑک کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتاری ویگن نے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ زندگی کی بازی ہار گئی، علاوہ ازیں ستیانہ روڈ پر موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے سے فلک شیر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔