روحانی فیض کے حصول کیلئے حرام سے پرہیز ضروری ہے : صوفی مسعوداحمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ انسانی شخصیت میں نکھار اور مثبت تبدیلی کیلئے روحانیت اہم مقام کی حامل ہے اور روحانی فیض کے حصول کیلئے حرام رزق سے پرہیز انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پرلاثانی انقلاب فورم کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بزرگان دین کی تعلیمات انسانیت کی مثبت تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے انسان میں اللہ و رسول ۖ کے احکامات اورنماز کی پابندی ،تحمل مزاجی ، برداشت اور حسن سلوک، محبت و اخوت کو فروغ دیتی ہیںجن کی بدولت انسان تمام جسمانی و روحانی بنیادی برائیوں سے بچتے ہوئے حالصتاً اللہ رب العزت کا بندہ بن جاتا ہے اور جس ولی مرشد سے اس دنیا میں زندہ رہتے ہوئے روحانی فیض کا حصول ممکن نہ ہو وہ اپنے مرید کو آگے منازل کیسے طے کروا سکتا ہے جب تک جسم کی غذا میں حرام رزق شامل رہیگا روحانی فیض کا حصول انتہائی مشکل ہے لہذا ہمیں حرام رزق اور جھوٹ بہتان جیسی بنیادی برائیوں سے بچنے کیلئے اپنا ہرصورت محاسبہ کرنا ہوگا تاکہ ہم اللہ و رسول ۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قرب الٰہی حاصل کرسکیں اور اپنی زندگیوں میں روحانی انقلاب پربا کرتے ہوئے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل بن سکیں تربیتی نشست کے اختتام پر ملکی سلامتی و آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

آپ کے بے حد ممنون

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076