بوہری جماعت کے روحانی پیشوا محمد برہان الدین ممبئی میں انتقال کر گئے

Mohammad Burhanuddin

Mohammad Burhanuddin

کراچی (جیوڈیسک) بوہری جماعت کے باون ویں روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین 102 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بوہری جماعت کے ذرائع کے مطابق محمد برہان الدین ممبئی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ کراچی میں بوہری جماعت کے ارکان کی بڑی تعداد اپنے روحانی پیشوا کے انتقال کی خبر سن کر جماعت خانوں میں تعزیت کے لئے جمع ہو گئے۔

محمد برہان الدین بھارتی صوبے گجرات کے علاقے سورت میں پیدا ہوئے تھے۔