فیصل آباد : دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا و چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی میڈیکل ونگ کی طرف سے ملک بھر میں جاری فری موبائل میڈیکل کیمپنگ کے حوالے سے کہاکہ لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن اپنے فلاحی واصلاحی مشن کے سفر پر بغیر کسی حکومتی یاغیر حکومتی اداروں کے تعاون کے اپنے سفر پر کامیابی سے گامزن ہے۔
فائونڈیشن کے کارکنان میں فلاح انسایت کے جذبے کو عالمی اور عوامی سطح پر جو پذیرائی نصیب ہو رہی ہے یہ اللہ تعالی اور اس کے حبیب حضورنبی کریم رو ف الرحیم کی نظر رحمت کا نتیجہ ہے، ہم اس مشن کو پوری انسانیت کیلئے پھیلانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔
اللہ تعالی نے ہمیں زندگی کے ہرشعبے سے انسانیت کا دردرکھنے والے پیشہ ورافراد عطا فرمارکھے ہیں پاکستان اوربیرونی دنیا میں ہمارے میڈیکل ونگ کے ماہر ڈاکٹرز (مرد و خواتین) اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات فراہم کررہے ہیں، عوامی، قومی اوربین لااقوامی سطح پرغریب ،مستحق اور نادار افراد کیلئے جاری فری میڈیکل کیمپنگ اس کا منہ بولتاثبوت ہے۔
ان میڈیکل کیمپس میں مریضوںکانہ صرف فری چیک اپ کیاجاتاہے بلکہ انہیں فری ادویات کیساتھ ساتھ لنگر بھی فراہم کیاجاتاہے۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد ارشد نقشبندی (ایم بی بی ایس ،ناک کان گلہ سپیشلسٹ)نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات اورصحبت پاک سے ہمارے قلب وروح میں حقیقی روحانی انقلاب برپاہوگیا ہے ،اب ہم مریضوں کوفری ادویات اورچیک اپ فراہم کرنے میں قلبی سکون محسوس کرتے ہیں،جس سے مریضوں کی شفایابی کاتناسب تیزی سے بڑھتا چلاجارہاہے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر(ر) ڈاکٹرظہیر الحق قریشی (ایکس چائلڈ سپیشلسٹ جناح ہسپتال لاہور)نے کہاکہ انسان کے اندر حقیقی روحانی انقلاب کامل مرشد کی کیمیااثرنگاہ سے ہی پیداہوتاہے ،یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنے پیشے کوانسانیت کی فلاح وبہتری کیلئے استعمال کررہے ہیں ،ہم اپنے پیشے سے دولت اکھٹی کرنے کی بجائے اللہ ورسولۖ کی رضا حاصل کررہے ہیں۔ڈاکٹر شازیہ ارشد (گائناکالوجسٹ )نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارنے مردوںکیساتھ ساتھ خواتین کی زندگیوںمیں بھی حقیقی انقلاب برپاکردیا ہے ،جس سے ہم اپنے بچوںکی تعلیم وتربیت اسلامی وروحانی طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔
خواتین کا فلاح وبہبودکے کاموںمیں لگ جانا،اللہ کے فقیرصدیقی لاثانی سرکارکی تربیت کانیتجہ ہے۔لاثانی فری میڈیکل کیمپ میںمردوخواتین مریضوںکی کثیر تعدادنے ماہرڈاکٹرز سے فری چیک اپ کروایا ،اس کیساتھ مریضوںکوفری ادویات کیساتھ ساتھ لنگربھی فراہم کیاگیا۔