کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے سندھ حکومت کی ناکامی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ امن و امان کی بحالی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ ایم کیو ایم کے رہ نماؤں کی جانب سے سندھ حکومت کے ناکام ہونے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔