اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق جلد خوشخبری سنیں گے۔
آئندہ ایک دو دنوں میں بجلی کی کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مذاکرات سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ حکومت بامعنی مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے گی۔
مصدق ملک نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب فائنل رائونڈ میں داخل ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بہت کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان جانے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔